پی آئی اے کا بیجنگ، کوالالمپور اور خلیجی ممالک کیلئے پروازیں معطل کرنے کا فیصلہ

پی آئی اے نے بیجنگ اور کوالالمپور کی پروازیں 11 اپریل سے معطل کردی ہیں، خلیجی ممالک کا آپریشن بھی اپریل کے آخر تک معطل ہوگا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پی آئی اے، بیجنگ اور کوالالمپور کی پروازیں معطل

کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پی آئی اے نے بیجنگ اور کوالالمپور کی پروازیں 11 اپریل سے معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جبکہ خلیجی ممالک کا آپریشن بھی اپریل کے آخر تک معطل ہوگا۔ یو اے ای کے لیے پروازیں ہفتہ وار 16 تک محدود کردی گئی ہیں۔

پی آئی اے میں اعلیٰ سطحی اجلاس میں بڑھتی ہوئی قیمتوں کے باعث نقصانات سے بچنے کے لیے اقدامات کیے گئے۔ اجلاس میں تمام ڈسکاؤنٹس ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا، صرف بچوں اور نوزائیدہ بچوں کو رعایت دی جائے گی۔

ترجمان کے مطابق بیجنگ اور کوالالمپور کی پروازیں معطل کرنے کے ساتھ خلیجی ممالک کی پروازیں بھی اپریل کے آخر تک معطل کی جارہی ہیں، متحدہ عرب امارات کے لیے محدود پروازیں جاری رہیں گی۔

پی آئی اے انتظامیہ نے یہ فیصلہ مہنگے جیٹ فیول کی قیمتوں کے اضافے کے باعث کیا ہے، حکام کا کہنا ہے کہ ایندھن کی قیمتوں کا بوجھ مسافروں پر نہیں ڈالا جاسکتا۔ امید ہے کہ عالمی سطح پر قیمتیں جلد معمول پر آئیں گی۔

یاد رہے کہ حکومت کی کفایت شعاری مہم کے تحت پی آئی اے نے کارگو شپمنٹس پر وار رسک چارجز لاگو کرنے کا فیصلہ بھی کیا ہے، مزید کفایت شعاری کے اقدامات بھی کیے جارہے ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں