ایران میں شہید ہونے والے پاکستانی نوجوان کی میت واپسی میں تاخیر

ایران میں شہید یاسر خان کی میت کی واپسی میں تاخیر، اہل خانہ شدید کرب میں ہیں۔ حکومتی اقدامات ناکافی، وفاقی حکومت سے فوری مدد کی اپیل۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ایران، پاکستانی نوجوان کی میت کی واپسی میں تاخیر

کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ایران میں میزائل حملے میں شہید ہونے والے کراچی کے نوجوان یاسر خان کی میت تاحال پاکستان نہیں پہنچ سکی، جس سے اہل خانہ شدید کرب میں مبتلا ہیں۔

ذرائع کے مطابق، یاسر خان چھ ماہ سے ایران میں ملازمت کر رہے تھے۔ 23 مارچ کو میزائل حملے کے وقت وہ ٹگ بوٹ پر موجود تھے اور حملے کے نتیجے میں شہید ہو گئے۔

اہل خانہ کے مطابق، یاسر خان چھ بہن بھائیوں میں سب سے چھوٹے تھے اور ان کا تین سالہ بیٹا بھی ہے۔ ان کی اچانک موت اور میت کی واپسی میں تاخیر نے خاندان کو صدمے میں مبتلا کر دیا ہے۔

لواحقین کا کہنا ہے کہ حکومتی سطح پر مؤثر اقدامات نہیں کیے جا رہے، جس کے باعث وہ خود میت کی واپسی کے لیے کوشش کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ وزیراعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی نے اہل خانہ سے رابطہ کیا ہے، جبکہ بلوچستان حکومت سے تافتان بارڈر کے ذریعے میت کی منتقلی کی بات کی گئی ہے، تاہم ابھی تک کوئی حتمی پیشرفت نہیں ہو سکی۔

دیگر متعلقہ خبریں