خامنہ ای کی تدفین میں تاخیر کیوں؟ اہم فیصلے پر حکومتی حلقوں میں مکمل خاموشی

ایران کے سابق سپریم لیڈر علی خامنہ ای کی شہادت کے دو ماہ بعد بھی تدفین کا حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا، حکومتی خاموشی برقرار۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ایران، خامنہ ای کی تدفین میں تاخیر پر حکومتی خاموشی

تہران: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ایران کے سابق سپریم لیڈر علی خامنہ ای کی شہادت کو دو ماہ گزر چکے ہیں، لیکن ان کی تدفین کے مقام کا حتمی فیصلہ نہیں ہوا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق مشہد میں امام رضا مزار کی انتظامیہ نے بتایا ہے کہ تدفین کے حوالے سے ابھی تک کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا۔

ادارے کے مطابق معاملے پر مشاورت جاری ہے اور سرکاری سطح پر کوئی واضح اعلان نہیں آیا۔ مذہبی، سیاسی اور عوامی پہلوؤں کو مدنظر رکھا جا رہا ہے۔

ماہرین کے مطابق خامنہ ای کی تدفین کا مقام ایران میں علامتی اور سیاسی حیثیت رکھتا ہے، اسی لیے احتیاط برتی جا رہی ہے۔

یاد رہے کہ 28 فروری کو حملوں میں علی خامنہ ای شہید ہو گئے تھے، جس کے بعد سے تدفین کے حوالے سے قیاس آرائیاں جاری ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں