ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو مشرق وسطیٰ میں بدمعاش قرار دیتے ہوئے امریکی فوجی مہم کے تحت اس کے اثر کو کم کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
ہملٹن، کینیڈا: (رائیٹ ناوٴ نیوز)۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جمعہ کو ایران کے علاقائی رویے کو ‘بدمعاشی’ قراردیا، جس کا اثر اب امریکی فوجی آپریشن کے تحت کم ہو رہا ہے۔
ٹرمپ نے سعودی بزنس کانفرنس میں کہا کہ ایران 47 سالوں سے مشرق وسطیٰ کا بدمعاش رہا، مگر اب وہ بدمعاش نہیں رہا۔ انہوں نے امریکی فوجی مہم ‘آپریشن ایپک فیوری’ کا حوالہ دیتے ہوئے تہران کی طاقت کو کمزور کرنے کا دعویٰ کیا۔
انہوں نے کہا کہ مشرق وسطیٰ اب ایرانی دہشت گردی اور جوہری بلیک میل سے آزاد ہو رہا ہے۔ انہوں نے ایران پر مذاکرات کے لیے ‘ترلے’ کرنے کا الزام بھی لگایا اور کہا کہ اُن کے لیڈر اب مردہ ہیں۔
ٹرمپ نے کہا کہ امریکہ کے ایران میں مزید 3,554 اہداف باقی ہیں، اور یہ جلد مکمل ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ یہ جنگ نہیں بلکہ ایک فوجی آپریشن ہے، جو قانونی وجوہات کی بنا پر کیا جا رہا ہے۔
واضح رہے کہ ایران کے خلاف اس کارروائی کو نیٹو کی حمایت حاصل نہیں ہے، جس پر ٹرمپ نے تنقید کی۔ انہوں نے سعودی عرب، قطر اور دیگر اتحادیوں کی تعریف کی اور مشرق وسطیٰ کے مستقبل کو روشن قرار دیا۔











