راولپنڈی میں ہوائی فائرنگ پر دلہن گرفتار دلہا فرار

راولپنڈی میں شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کرنے پر دلہن گرفتار، دلہا فرار ہوگیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
راولپنڈی، ہوائی فائرنگ پر دلہن گرفتار دلہا فرار

راولپنڈی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) راولپنڈی کے علاقے گوہڑہ میں شادی کی تقریب کے دوران ہوائی فائرنگ کرنے والی دلہن کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دلہن کے پاس اسلحہ لائسنس نہیں تھا۔

دلہن ثناء شہریار کو لہنگا پہنے ہوئے فائرنگ کرتے وقت رنگے ہاتھوں پکڑا گیا، جبکہ دلہا موقع سے فرار ہوگیا۔ پولیس دلہے کی تلاش جاری رکھے ہوئے ہے۔

واقعہ تھانہ مندرہ میں پیش آیا، جہاں دلہن کی فائرنگ کی ویڈیو موصول ہوئی۔ مقدمہ درج کر کے پستول اور گولیاں برآمد کرلی گئیں۔

پولیس نے بتایا کہ دلہے نے دلہن کو پستول دیا، فوٹوگرافر کی ڈائریکشن پر دلہن نے فائر کھول دیے۔ دلہن کی فرار کی کوشش لیڈی کانسٹیبل نے ناکام بنا دی۔

واضح رہے کہ پولیس کو ہوائی فائرنگ کی اطلاع مخبر نے دی تھی۔ دلہن کو آج عدالت میں پیش کیا جائے گا، جبکہ ورثاء نے ضمانت کی درخواست دائر کردی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں