ایران کا امریکی ایف 18 طیارہ تباہ کرنے کا دعوی، فوٹیج جاری

ایران نے امریکی ایف 18 جنگی طیارے کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے، امریکی تصدیق کا انتظار ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ایران کا دعویٰ، امریکی ایف 18 طیارہ نشانہ بنایا گیا

تہران: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ایران کی پاسداران انقلاب نے امریکی فوج کے ایف 18 جنگی طیارے کو اپنے فضائی دفاعی نظام سے نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔ ایرانی میڈیا نے اس دعوے کے ساتھ ویڈیو بھی جاری کی ہے۔

ایرانی میڈیا نے اس سے قبل 19 مارچ کو امریکی ایف 35 طیارے کو بھی نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا تھا۔ امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ نے بتایا تھا کہ ایف 35 طیارہ ایران کی فضائی حدود میں نشانہ بنا، مگر واپس آنے میں کامیاب رہا۔

 

امریکی ا سینٹ کام نے ایرانی دعوے کی تردید کی ہے۔

خلیج میں جاری جنگی کشیدگی نے فضائی اور بحری سلامتی کے خطرات کو بڑھا دیا ہے۔ ایران، امریکا اور خطہ خلیج سے متعلق ڈرون اور میزائل کی رپورٹس بھی سامنے آئی ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں