ہائی آکٹین اور مٹی کے تیل کی قیمتوں میں اضافہ، حکومت نے ہائی آکٹین کو اشرافیہ کا آئل قرار دیا اور مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی اضافہ کیا۔
پشاور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) مشیرخزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم نے ہائی آکٹین اور مٹی کے تیل کی قیمتوں میں اضافے پر کہا کہ حکومت نے ہائی آکٹین کو اشرافیہ کا آئل قرار دیا ہے۔ حکومت نے ہائی آکٹین آئل پر 300 روپے لیوی لگا کر قیمت 534 روپے کردی جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت 248 روپے فی لیٹر بڑھا کر 430 روپے کردی گئی۔
مزمل اسلم نے مزید کہا کہ حکومتی اندازے کے مطابق ہائی آکٹین میں اضافے سے 9 ارب کی بچت ہوگی، لیکن میرے اندازے کے مطابق 70 فیصد لوگ ہائی آکٹین سے سپریم پر منتقل ہوجائیں گے، جس سے بچت تخمینہ کے حصول میں مشکلات ہوں گی۔
مشیر خزانہ خیبرپختونخوا نے کہا کہ چاند رات پر پیٹرول کی قیمت نہ بڑھا کر وزیراعظم نے عید کا تحفہ دیا، اور 48 گھنٹوں بعد مٹی کا تیل اور ہائی آکٹین میں اضافے کو وزیراعظم عید سرپرائز کہہ سکتے ہیں۔ وزیر اعظم آفس کے مطابق عام گاڑیوں کے ایندھن کی قیمتیں نہیں بڑھائی گئیں۔















