محمد یوسف کا اعتراض: بابر اعظم ون ڈے اسکواڈ سے باہر کیوں؟

محمد یوسف نے بابر اعظم کو بنگلہ دیش کے خلاف ون ڈے اسکواڈ سے باہر کرنے پر اعتراض کیا ہے، پی سی بی کا یہ فیصلہ ٹی 20 ورلڈ کپ کے بعد آیا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
محمد یوسف کا اعتراض: بابر اعظم ون ڈے اسکواڈ سے باہر کیوں؟

لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد یوسف نے بابر اعظم کو بنگلہ دیش کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے اسکواڈ سے باہر کرنے پر حیرت کا اظہار کیا ہے۔

محمد یوسف نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا کہ بابر اعظم کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے بعد ون ڈے ٹیم سے نکالنا سمجھ سے بالاتر ہے اگر یہ آرام دینے کا فیصلہ نہیں ہے۔

انہوں نے سوال اٹھایا کہ ایسے غیر منطقی فیصلے کون کر رہا ہے۔

پی سی بی کی جانب سے یہ فیصلہ اس وقت آیا جب پاکستانی ٹیم ٹی 20 ورلڈکپ کے سیمی فائنل تک پہنچنے میں ناکام رہی تھی۔

بنگلہ دیش کے خلاف سیریز میں شاہین آفریدی ون ڈے انٹرنیشنل ٹیم کی قیادت کریں گے جبکہ بابر اعظم نے حالیہ ون ڈے سیریز میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا۔

دیگر متعلقہ خبریں