کولمبو میں پاکستان اور نمیبیا کے میچ میں بارش کا امکان ہے، جو سپر 8 مرحلے کے لیے پاکستان کی کوالیفیکیشن کو متاثر کر سکتا ہے۔
کولمبو: (رائیٹ ناوٴ نیوز) آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان اور نمیبیا کے درمیان اہم میچ بارش کی وجہ سے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔
پاکستان کرکٹ ٹیم گروپ اے کے آخری میچ میں نمیبیا کے خلاف کھیلنے جا رہی ہے۔ بھارت کے خلاف 61 رنز کی شکست کے بعد پاکستان کو سپر 8 مرحلے تک پہنچنے کے لیے یہ میچ جیتنا ضروری ہے۔
موسمی پیش گوئی کے مطابق کولمبو میں 50 سے 60 فیصد بارش کا امکان ہے اور ہوائیں 19 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل سکتی ہیں۔
پاکستان اس وقت گروپ اے میں 3 میچز میں 2 فتوحات اور ایک شکست کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے، جبکہ نیٹ رن ریٹ منفی 0.403 ہے۔
اگر میچ بارش کے باعث منسوخ ہوا تو پاکستان 5 پوائنٹس کے ساتھ سپر 8 کے لیے کوالیفائی کر لے گا، جبکہ شکست کی صورت میں امریکا آگے بڑھ سکتا ہے۔















