سری لنکا اور زمبابوے کی شکست سے آسٹریلیا ورلڈ کپ سے باہر

سری لنکا اور زمبابوے سے شکست کے بعد آسٹریلیا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر ایٹ مرحلے سے باہر ہو گئی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
سری لنکا اور زمبابوے کی شکست سے آسٹریلیا ورلڈ کپ سے باہر

پالیکیلے: (رائیٹ ناوٴ نیوز) سری لنکا اور زمبابوے کے ہاتھوں شکست کے بعد آسٹریلیا کی ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر ایٹ مرحلے سے باہر ہو گئی ہے۔

آسٹریلیا، جو 2021 کی عالمی چیمپئن تھی، کا سپر ایٹ مرحلے تک پہنچنا زمبابوے کے بقیہ میچز میں شکست پر منحصر تھا۔ تاہم، آئرلینڈ اور زمبابوے کا میچ بارش کے باعث منسوخ ہونے پر دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دیا گیا۔

زمبابوے نے پانچ پوائنٹس کے ساتھ سپر ایٹ مرحلے میں جگہ بنا لی جبکہ آسٹریلیا اور آئرلینڈ کا ورلڈ کپ سفر اختتام پذیر ہوا۔ آسٹریلیا کے پاس صرف دو پوائنٹس ہیں اور محض ایک میچ باقی ہے جسے جیت کر بھی وہ چار پوائنٹس تک ہی پہنچ پائے گی۔

دیگر متعلقہ خبریں