کپل دیو اور 14 سابق کپتانوں کا عمران خان کے علاج کا مطالبہ

دنیائے کرکٹ کے 14 سابق کپتانوں نے عمران خان کے بہتر علاج کے لیے وزیر اعظم پاکستان کو خط لکھا، جس میں ان کی صحت پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
کپل دیو اور 14 سابق کپتانوں کا عمران خان کے علاج کا مطالبہ

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) دنیائے کرکٹ کے 14 سابق کپتانوں نے سابق پاکستانی کپتان عمران خان کے بہتر علاج کے لیے حکومت پاکستان کو خط لکھا ہے۔ ان کپتانوں نے وزیر اعظم شہباز شریف کو ارسال کیے گئے خط میں عمران خان کی صحت پر تشویش کا اظہار کیا، جس میں خاص طور پر ان کی بینائی کے متاثر ہونے کا ذکر کیا گیا۔

خط کا مسودہ سابق آسٹریلوی کپتان گریگ چیپل نے تیار کیا اور اس پر مائیکل ایتھرٹن، ایلن بارڈر، مائیکل بریئرلی، این چیپل، بیلنڈا کلارک، سنیل گواسکر، ڈیوڈ گوور، کم ہیوز، ناصر حسین، سر کلائیو لائیڈ، کپل دیو، اسٹیف وا اور جان رائٹ کے دستخط موجود ہیں۔

خط میں عمران خان کی کرکٹ کے لیے خدمات کو سراہتے ہوئے ان کی فوری طبی سہولیات کی فراہمی کی درخواست کی گئی ہے۔

عمران خان کا حالیہ میڈیکل معائنہ 15 فروری 2026 کو اڈیالہ جیل میں ماہرین کی ٹیم نے کیا۔ رپورٹ کے مطابق ان کی دائیں آنکھ کی بینائی کمزور ہوئی ہے جبکہ بائیں آنکھ کی بینائی بہتر ہے۔ دائیں آنکھ کے معائنے میں پردہ بصارت پر سوزش کی علامات پائی گئی ہیں۔

میڈیکل بورڈ نے دونوں آنکھوں کے لیے مخصوص آئی ڈراپس تجویز کیے ہیں، جبکہ دائیں آنکھ کی بہتری کے لیے خصوصی علاج کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں