انگلینڈ نے ٹی 20 ورلڈ کپ میں اٹلی کو 24 رنز سے ہرایا

انگلینڈ نے ٹی 20 ورلڈ کپ میں اٹلی کو 24 رنز سے شکست دی۔ انگلینڈ نے 202 رنز بنائے، اٹلی 178 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
انگلینڈ نے ٹی 20 ورلڈ کپ میں اٹلی کو 24 رنز سے ہرایا

ایڈنز گارڈنز: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ٹی 20 ورلڈ کپ کے 29 ویں میچ میں انگلینڈ نے اٹلی کو 24 رنز سے شکست دے دی۔ انگلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 7 وکٹوں کے نقصان پر 202 رنز بنائے۔ ول جیکس 53 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔ ٹوم بینٹن نے 30 اور فل سالٹ نے 28 رنز بنائے۔ اٹلی کے گرانٹ اسٹیورٹ اور کریشن کالوگاماج نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔

اٹلی کی ٹیم 203 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 178 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ اٹلی کی جانب سے بین میننتی نے 25 گیندوں پر 60 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ انگلینڈ کی طرف سے جیمی اوورٹن اور سیم کرن نے 3، 3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ جوفرا آرچر نے 2 وکٹیں لیں۔

دیگر متعلقہ خبریں