سری لنکا نے آسٹریلیا کو شکست دے کر سپر 8 میں جگہ بنالی، نسانکا کی شاندار سنچری نے ٹیم کو فتح دلائی۔
پالے کیلے: (رائیٹ ناوٴ نیوز) سری لنکا نے آسٹریلیا کو ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 کے اہم میچ میں شکست دے کر سپر 8 مرحلے کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے، جبکہ آسٹریلیا کا اگلے مرحلے میں پہنچنا مشکل ہو گیا ہے۔
سری لنکا نے 182 رنز کا ہدف صرف 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔ نسانکا نے ناقابلِ شکست 100 رنز بنائے اور ٹیم کو یادگار فتح دلائی۔
نسانکا نے 52 گیندوں پر اپنی سنچری مکمل کی، جو ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 کی پہلی سنچری ہے۔ ان کی بیٹنگ نے آسٹریلوی بولرز کو بے بس کر دیا۔
زمبابوے اگر کل آئرلینڈ کو ہرا دے تو آسٹریلیا ایونٹ سے باہر ہو جائے گا، جس سے گروپ کی دوڑ مزید دلچسپ ہو گئی ہے۔















