بابر اعظم ٹی 20 ورلڈ کپ میں 2021ء کے بعد اب تک چھکا نہیں لگا سکے۔ بھارت کے خلاف شکست کے بعد پاکستان کی کارکردگی پر تنقید ہو رہی ہے۔
کولمبو: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ٹی 20 ورلڈ کپ 2026ء میں پاکستان کے سٹار بلے باز بابر اعظم 2021ء کے بعد سے اب تک ایک بھی چھکا نہیں لگا پائے۔ کولمبو میں بھارت کے خلاف میچ میں قومی ٹیم کو 61 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا، جس کے بعد شائقین اور ناقدین کی جانب سے سخت تنقید کی جا رہی ہے۔
بھارت کے خلاف میچ میں پاکستان کی بیٹنگ لائن دباؤ میں بکھر گئی، اور 7 کھلاڑی ڈبل فیگر میں بھی شامل نہ ہو سکے۔ بابر اعظم نے 2021ء میں دبئی میں بھارت کے خلاف میچ کے بعد سے کسی بھی فل ممبر ٹیم کے خلاف ٹی 20 ورلڈ کپ میں چھکا نہیں لگایا ہے۔
یاد رہے کہ انڈیا کے خلاف حالیہ میچ میں بابر اعظم صرف 5 رنز بنا سکے، جس کے باعث ان کی کارکردگی پر سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔















