ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھارت کے ایشان کشن نے پاکستان کے خلاف جیت پر خوشی کا اظہار کیا، انہوں نے 40 گیندوں پر 77 رنز بنائے۔
کولکتہ: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھارت کے بلے باز ایشان کشن نے پاکستان کے خلاف شاندار کارکردگی دکھائی۔ ان کا کہنا ہے کہ وکٹ شروع میں مشکل تھی مگر اپنی صلاحیت پر بھروسہ کرنا ضروری ہوتا ہے۔
مین آف دی میچ کا ایوارڈ لیتے وقت ایشان کشن نے بتایا کہ انہوں نے آف سائیڈ کی بیٹنگ پر محنت کی ہے اور بڑی باؤنڈریز پر گیپ میں کھیلنے کی کوشش کی۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاک بھارت میچ ہمیشہ خاص ہوتا ہے اور ان کے اسپنرز کے خلاف جیتنا ٹیم کے اعتماد میں اضافہ کرے گا۔
واضح رہے کہ بھارتی وکٹ کیپر بلے باز ایشان کشن نے 40 گیندوں پر 77 رنز بنا کر فتح میں اہم کردار ادا کیا۔















