گیلنٹائن ڈے 13 فروری کو خواتین کی دوستی کے اظہار کا دن ہے، جو یورپی اور مغربی ممالک میں مقبول ہو رہا ہے۔
لندن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ویلنٹائن ڈے کے ایک دن قبل 13 فروری کو گیلنٹائن ڈے منایا جاتا ہے جو خواتین کی دوستی اور باہمی محبت کا دن ہے۔ اس دن کا مقصد رومانوی تعلق کے بجائے خواتین کے درمیان دوستی، یکجہتی اور خوشی کو منانا ہے۔ یورپی اور مغربی ممالک میں یہ دن تیزی سے مقبول ہو رہا ہے۔
اس موقع پر خواتین اپنی سہیلیوں کے ساتھ خصوصی تقریبات منعقد کرتی ہیں، جو ریسٹورنٹ میں جمع ہو کر یا گھریلو پارٹیوں کے ذریعے منائی جاتی ہیں۔ سیر و تفریح، تحائف کا تبادلہ، موسیقی اور ڈی جے کا انتظام بھی ان محفلوں کا حصہ ہوتا ہے۔
گیلنٹائن ڈے کی نمایاں خصوصیت یہ ہے کہ یہ تقریب خالصتاً خواتین کے لیے مخصوص ہوتی ہے اور مردوں کو شرکت کی اجازت نہیں دی جاتی۔ ویلنٹائن ڈے کی طرح یہ دن بھی ہر سال مزید مقبولیت حاصل کر رہا ہے۔















