ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ میں پاکستان کی درجہ بندی میں معمولی بہتری، 182 ممالک میں 136ویں نمبر پر۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کے کرپشن پرسیپشنز انڈیکس 2025 میں پاکستان کی کارکردگی ملی جلی رہی، جہاں ایک ادارے نے بہتری، دو نے کمی جبکہ باقی پانچ نے کوئی تبدیلی نہیں دکھائی۔ پاکستان نے 100 میں سے 27 اسکور حاصل کیا اور 182 ممالک میں 136ویں نمبر پر رہا۔ 2024 میں پاکستان 180 ممالک میں 135ویں نمبر پر تھا۔
واحد ادارہ جس نے پاکستان کی درجہ بندی بہتر قرار دی وہ ویرائٹیز آف ڈیموکریسی پروجیکٹ ہے، جس نے پاکستان کا اسکور 14 سے بڑھا کر 19 کر دیا۔ اس کے برعکس، ورلڈ اکنامک فورم کی ایگزیکٹو اوپینین سروے اور ورلڈ جسٹس پراجیکٹ کے رول آف لاء انڈیکس نے پاکستان کے اسکور میں کمی دیکھی۔
پانچ ڈیٹا ذرائع نے کوئی تبدیلی رپورٹ نہیں کی، جو ادارہ جاتی جمود کی نشاندہی کرتا ہے، ان میں برٹلس مین فاوٴنڈیشن ٹرانسفارمیشن انڈیکس اور اکانومسٹ انٹیلی جنس یونٹ شامل ہیں۔
یہ انڈیکس عوامی شعبے، ایگزیکٹو، مقننہ اور عدلیہ میں بدعنوانی کی نشاندہی کرتا ہے، تاہم قانون کی عمل داری سے متعلق اشاریوں سے اس بہتری کی تائید نہیں ہوتی۔















