اینیمیٹڈ فلم ‘ٹائم ہوپرز: دی سلک روڈ’ نے پری سیلز میں ریکارڈ قائم کردیا

اینیمیٹڈ فلم ‘ٹائم ہوپرز: دی سلک روڈ’ نے ریلیز سے قبل ہی 35 ہزار سے زائد ٹکٹس فروخت کر کے پری سیلز میں کامیابی حاصل کی ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
اینیمیٹڈ فلم 'ٹائم ہوپرز: دی سلک روڈ' نے پری سیلز میں ریکارڈ قائم کیا

کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) اینیمیٹڈ فلم ‘ٹائم ہوپرز: دی سلک روڈ’ آج سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی گئی، جس نے ریلیز سے قبل ہی شاندار کامیابی حاصل کی ہے۔ فلم کے پری سیلز میں 35 ہزار سے زائد ٹکٹس فروخت ہو چکی ہیں۔

فلم کا آغاز مسلم بچوں کے لیے ایک سادہ ویب اینی میشن سے ہوا تھا، جو اب ایک مکمل فیملی فلم کی صورت اختیار کر چکی ہے۔ اس میں تاریخِ اسلام کے معروف سائنسدان محمد بن موسٰی الخوارزمی سمیت دیگر شخصیات کے کردار پیش کیے گئے ہیں۔

کہانی چار بچوں کے گرد گھومتی ہے جو سن 2050 سے قدیم سلک روڈ کے دور میں وقت کا سفر کرتے ہیں۔ وہ شیطانی کیمیاگر سے سائنسدانوں کو بچانے کے مشن پر ہیں۔

میلو پروڈکشنز کے چیف آپریٹنگ آفیسر گیبریل میلو کے مطابق اس فلم کی بنیاد ایک موبائل گیم پر رکھی گئی تھی، جو کینیڈا کے گرانٹس سے فنڈ کیا گیا اور تین ماہ میں ایک لاکھ سے زائد مرتبہ ڈاؤن لوڈ کیا گیا۔

دیگر متعلقہ خبریں