فواد چودھری پر فراڈ کیس میں فرد جرم عائد ہوئی، تاہم انہوں نے صحت جرم سے انکار کر دیا۔ عدالت نے استغاثہ کے گواہان کو کل طلب کیا ہے۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس میں سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کے خلاف فراڈ کیس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔ ان پر فرد جرم عائد کر دی گئی ہے، تاہم انہوں نے صحت جرم سے انکار کر دیا ہے۔ عدالت نے کل استغاثہ کے گواہان کو طلب کر لیا ہے۔
جوڈیشل مجسٹریٹ شائستہ کنڈی نے کیس کی سماعت کی، اور فواد چودھری کی جانب سے دائر بریت کی درخواست پر کل دلائل طلب کیے گئے ہیں۔ سابق وفاقی وزیر فواد چودھری عدالت میں حاضر ہوئے جبکہ مدعی مقدمہ ملک محمد ظہیر بھی اپنے وکیل فرحان منظور کے ہمراہ پیش ہوئے۔
کیس کی مزید سماعت 4 فروری تک ملتوی کر دی گئی ہے۔ واضح رہے کہ فواد چودھری کے خلاف تھانہ آبپارہ میں مقدمہ درج ہے۔













