عمران خان کی طبیعت میں بہتری آئی ہے، مگر مکمل صحت یاب نہیں۔ انہیں اسپتال میں علاج کے لیے منتقل کیا گیا ہے۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی طبیعت میں بہتری آئی ہے، مگر وہ مکمل صحت یاب نہیں ہو سکے ہیں۔ عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی بہن مریم ریاض وٹو نے یہ بات کہی۔
مریم ریاض وٹو نے ایکس پر ٹوئٹ کرتے ہوئے بتایا کہ بشریٰ بی بی کی عمران خان سے ملاقات ہوئی، جہاں خان صاحب نے بتایا کہ دو ہفتے سے ایک آنکھ سے دھندلا نظر آ رہا تھا۔ انہوں نے جیل کے عملے کو کئی بار یہ مسئلہ بتایا، مگر کوئی خاطر خواہ علاج نہیں ہو سکا۔
پمز کے ڈاکٹرز نے معائنہ کے بعد کہا کہ اگر عمران خان کو جلد اسپتال نہ لے جایا گیا تو ان کی آنکھ ضائع ہو سکتی ہے۔ ڈاکٹرز کی ضد پر جیل انتظامیہ نے انہیں اسپتال منتقل کیا۔
بشریٰ بی بی کے مطابق عمران خان کی طبیعت پہلے سے بہتر ہے اور ان کا علاج جاری ہے۔













