وزیراعظم کا خیبرپختونخوا حکومت کو انسداد دہشتگردی ادارے مضبوط کرنے کی ہدایت

وزیراعظم شہباز شریف نے خیبرپختونخوا حکومت کو انسداد دہشتگردی کیلئے صوبائی اداروں کو مضبوط کرنے کی ہدایت دی ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
وزیراعظم کا خیبرپختونخوا حکومت کو انسداد دہشتگردی ادارے مضبوط کرنے کی ہدایت

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے خیبرپختونخوا حکومت کو انسداد دہشتگردی کیلئے صوبائی اداروں کو مضبوط کرنے کی ہدایت دی ہے۔

وزیراعظم سے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی ملاقات ہوئی، جس میں وزیراعظم نے خیبرپختونخوا کے عوام کی ترقی و خوشحالی کیلئے وفاقی و صوبائی حکومت کے مابین تعاون کی ضرورت پر زور دیا۔

اعلامیے کے مطابق وزیراعظم نے امن و امان کیلئے وفاقی اور خیبرپختونخوا حکومت کے تعاون کو ناگزیر قرار دیا اور کہا کہ صوبائی حکومت کو انسدادِ دہشتگردی کیلئے مزید مضبوط اقدامات کرنے چاہئیں۔

وزیراعظم نے واضح کیا کہ خیبرپختونخوا میں قیامِ امن اور عوامی فلاح صوبائی حکومت کی آئینی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ صحت و تعلیم کے شعبوں میں خیبرپختونخوا کے عوام کیلئے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔

وزیراعظم نے خیبرپختونخوا کو وفاق کی اہم اکائی قرار دیتے ہوئے کہا کہ وفاق اور صوبوں کے درمیان قریبی روابط اور مؤثر رابطہ کاری ناگزیر ہے۔ انہوں نے ترقیاتی منصوبوں کیلئے وفاقی دائرہ کار کے مطابق مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

دیگر متعلقہ خبریں