محمد زبیر نے انکشاف کیا ہے کہ نواز شریف کی جیل میں ہر ماہ 600 ملاقاتیں ہوتی تھیں۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) سابق گورنر سندھ اور مسلم لیگ ن کے سابق رہنما محمد زبیر نے انکشاف کیا ہے کہ نواز شریف کی جیل میں ہر ماہ 600 ملاقاتیں ہوتی تھیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ملاقات کے بعد جیل کے باہر سیاسی گفتگو کی جاتی تھی۔
محمد زبیر نے ایک ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کی جیل میں سیاسی ملاقاتیں ہوتی تھیں جبکہ وکلا سے ملاقاتیں الگ ہوتی تھیں۔ اس وقت سیاسی گفتگو پر کوئی پابندی نہیں تھی۔
انہوں نے مزید کہا کہ جیل کے باہر سیاسی گفتگو نہ کرنے کا کوئی خوف نہیں ہونا چاہئے، سیاسی رہنما سے ملاقات کے بعد سیاسی گفتگو ہونا فطری امر ہے۔ زبیر کا کہنا تھا کہ اس طرح بانی پی ٹی آئی کی مقبولیت کم ہونے کا تصور غلط ہے۔

![نواز شریف کی جیل میں 600 ماہانہ ملاقاتیں، محمد زبیر کا انکشاف [Draft]](https://rightnow.pk/wp-content/uploads/2025/12/13048_2025-12-19_09-23-31.webp)












