خیبرپختونخوا کے شہروں کو ملانے کے لیے سرکلر ریل منصوبہ شروع

خیبرپختونخوا کے شہروں کو ریل سے جوڑنے کے لیے سرکلر ریل منصوبہ شروع۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
خیبرپختونخوا کے شہروں کو ملانے کے لیے سرکلر ریل منصوبہ شروع [Draft]

پشاور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) خیبرپختونخوا کے اہم شہروں کو جوڑنے کے لیے سرکلر ریل منصوبے پر کام کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

سرکاری دستاویزات کے مطابق، اس منصوبے کے تحت خیبرپختونخوا کے چار اہم شہروں کو پشاور کے ساتھ ریل کے ذریعے منسلک کیا جائے گا۔ حکومت نے اس منصوبے کو دو مراحل میں مکمل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مردان، نوشہرہ، اور چارسدہ کو پشاور کے ساتھ ریل کے ذریعے جوڑا جائے گا۔ پاکستان ریلوے اس منصوبے کے فزیبلٹی اسٹڈی میں تعاون فراہم کرے گی۔ 2022 میں اس منصوبے کی منظوری دی گئی تھی لیکن مالی اور انتظامی مسائل کے باعث یہ بروقت شروع نہیں ہو سکا۔

سرکلر ریل منصوبے کے تحت شہروں کے درمیان فاصلہ کم ہوگا اور ٹریفک کے مسائل میں کمی آئے گی۔ منصوبے کی نگرانی خیبرپختونخوا اربن موبیلٹی اتھارٹی کرے گی۔ ریلوے حکام نے فزیبلٹی اسٹڈی میں تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے اور توقع ہے کہ یہ کام چند مہینوں میں مکمل ہو جائے گا۔

دیگر متعلقہ خبریں