لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں پہلے نمبر پر، مختلف شہروں میں فضائی آلودگی کی شدت بڑھتی جا رہی ہے۔
لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں لاہور آج بھی پہلے نمبر پر رہا۔ عالمی ماحولیاتی ویب سائٹ کے مطابق لاہور 342 ائیر پارٹیکولیٹ میٹر کے ساتھ سرفہرست ہے۔
ملک کے مختلف شہروں کی فضائی آلودگی کے انڈیکس کے مطابق پشاور 435 اے کیو آئی کے ساتھ پاکستان کا آلودہ ترین شہر رہا جبکہ فیصل آباد میں یہ انڈیکس 278 ریکارڈ کیا گیا۔
محکمہ ماحولیات پنجاب کے مطابق نارووال کا اے کیو آئی 279، شیخوپورہ کا 251 اور خانیوال کا 236 ریکارڈ کیا گیا ہے۔
پاکستان کے متعدد شہروں میں فضائی آلودگی کی شدت بڑھتی جا رہی ہے جو شہریوں کی صحت کے لیے خطرہ بن چکی ہے۔
یہ صورتحال عوام کی صحت پر تشویشناک اثرات ڈال رہی ہے اور ماہرین ماحولیات نے فوری اقدامات کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

![لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں سرفہرست [Draft]](https://rightnow.pk/wp-content/uploads/2025/12/11769_2025-12-16_08-16-47.webp)













