سینیٹ کمیٹی نے موبائل پیکجز کے نرخوں کے اضافے پر غور کیا جبکہ وفاقی وزیر نے فائیو جی نیلامی کی تیاری کا اعلان کیا۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پلوشہ خان کی زیرِ صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں موبائل کمپنیوں کی جانب سے ڈیٹا اور کال پیکجز کے نرخوں میں اضافے کا معاملہ زیر بحث آیا۔
وفاقی وزیر شزہ فاطمہ نے کہا کہ سوشل میڈیا پر موبائل اور انٹرنیٹ پیکجز سے متعلق کچھ امور رپورٹ ہوئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں موبائل انٹرنیٹ دنیا کے سستے ترین انٹرنیٹ میں شامل ہے، اور مجموعی طور پر انٹرنیٹ پیکجز دنیا کے مقابلے میں کم ہیں۔
وفاقی وزیر نے بتایا کہ فائیو جی کی نیلامی کے لیے تیاری جاری ہے اور اسپیکٹرم کی نیلامی کے لیے زیادہ سے زیادہ دو ماہ کا وقت درکار ہو گا۔ چیئرمین پی ٹی اے نے کہا کہ اس وقت سب سے سستا ترین پیکج 147 روپے کا ہے اور انہوں نے خود جاز کا گولڈ ویلیو پیکج استعمال کر رکھا ہے۔















