رائل آٹوموبائل کلب نے سردیوں میں گاڑی کے وائپرز کو پرانے موزے پہننے کا مشورہ دیا ہے تاکہ برف سے محفوظ رہیں۔
لندن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) برطانیہ کی معروف آٹوموبائل سروس کمپنی رائل آٹوموبائل کلب نے سردیوں میں گاڑی کے وائپرز کو پرانے موزے پہننے کا مشورہ دیا ہے۔
رائل آٹوموبائل کلب کے مطابق، سردیوں میں گاڑی کے ونڈشیلڈ وائپرز پر برف یا آئس جمنا عام مسئلہ ہے۔ موزے ایک حفاظتی تہہ کے طور پر کام کرتے ہیں جو وائپرز کو برف سے چپکنے سے بچاتے ہیں۔
پرانے موزے نہ صرف وائپرز کو آئس سے محفوظ رکھتے ہیں بلکہ برف کو کھرچنے کی ضرورت بھی نہیں پڑتی، جس سے وقت اور وائپر موٹر کی حفاظت ہوتی ہے۔
ڈرائیورز کو مشورہ دیا گیا ہے کہ اگر موزے دستیاب نہ ہوں تو ہلکا کارڈ بورڈ، اخبار یا پتلا پلاسٹک بھی استعمال کیا جا سکتا ہے، لیکن یہ چیزیں خشک اور صاف ہونی چاہئیں۔
اس طریقے سے وائپرز کی زندگی بھی لمبی ہوتی ہے کیونکہ جمے ہوئے وائپرز سے موٹر خراب ہو سکتی ہے یا فیوز اُڑ سکتے ہیں۔ گاڑی چلانے سے پہلے وائپرز کو شیشے سے الگ کرنے کی تسلی کر لیں۔











