پاکستان اور کرغزستان کے درمیان تجارت کو دو سال میں 200 ملین ڈالر تک بڑھانے کا عزم، اہم معاہدے طے۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان نے کرغزستان کے ساتھ تجارت کو دو سال میں 200 ملین ڈالر تک بڑھانے کا عزم ظاہر کیا ہے۔ اس سلسلے میں دونوں ممالک کے درمیان اہم معاہدے اور مفاہمتی یادداشتوں کا تبادلہ ہوا ہے۔
وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں منعقدہ تقریب میں کرغزستان کے صدر صادر ژاپاروف اور وزیراعظم شہباز شریف نے شرکت کی، جہاں بشکیک اور اسلام آباد کو جڑواں شہر قرار دینے کا معاہدہ بھی طے پایا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کرغزستان کے صدر کو پاکستان میں خوش آمدید کہا اور دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو اہمیت دی۔ انہوں نے بتایا کہ کرغز صدر کا دورہ دوطرفہ تعلقات کو مستحکم کرنے کے لیے اہم ہے۔
تقریب میں دونوں ممالک کے درمیان کان کنی، جیوسائنسز، سیاحت، توانائی اور ثقافتی شعبوں میں تعاون کی مفاہمتی یادداشتوں کا تبادلہ ہوا۔
شہباز شریف نے کہا کہ ہم نے عوامی روابط، ثقافت اور دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا، اور کرغزستان کے صدر کے عزم کو سراہا۔















