نوکریاں آئندہ ہفتے سے میرٹ پر دی جائیں گی۔ وزیراعلیٰ سندھ

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے اعلان کیا کہ نوکریاں آئندہ ہفتے سے میرٹ پر دی جائیں گی، گورنر سندھ کی تعیناتی وزیراعظم کا اختیار ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

سیہون شریف: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے اعلان کیا ہے کہ سندھ میں آئندہ ہفتے سے نوکریاں میرٹ کی بنیاد پر دی جائیں گی۔

بھان سیدآباد پریس کلب میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ نواز لیگ کے ساتھ الیکشن کے بعد اتحاد ہوا تھا اور اس سلسلے کو آگے بڑھایا جا رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ 28ویں ترمیم پر بات کرنے سے پہلے اس کے آنے کا انتظار کریں گے، پاکستان کے مفاد کے علاوہ کسی چیز پر بات نہیں کریں گے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے گورنر سندھ کی تبدیلی پر بھی تبصرہ کیا کہ گورنر کی تعیناتی وزیراعظم کا اختیار ہے جس کے بعد صدر اسے تعینات کرتے ہیں۔

انہوں نے چینی کی قیمتوں پر تشویش ظاہر کی اور کہا کہ اس مسئلے پر چیف سیکرٹری سے بات ہوئی ہے اور قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں