جنوبی کوریا کی کمپنی ایس کے ہائنکس کھانے کے چپس بنائے گی

جنوبی کوریا کی سیمی کنڈکٹر کمپنی ایس کے ہائنکس نے کھانے کے نئے چپس متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

سیول: (رائیٹ ناوٴ نیوز) جنوبی کوریا کی سیمی کنڈکٹر کمپنی ایس کے ہائنکس نے اعلان کیا ہے کہ وہ اب کھانے کے چپس تیار کرے گی۔ کمپنی نے نئے چپس کو ‘ایچ بی ایم چپس’ کا نام دیا ہے، جن کا مقصد ان کے مشہور ہائی بینڈوتھ میموری سیمی کنڈکٹرز کو خراج تحسین پیش کرنا ہے، لیکن یہاں ایچ بی ایم کا مطلب ‘ہنی بنانا میٹ’ ہے۔

ایس کے ہائنکس کے مطابق، یہ چپس سیمی کنڈکٹر کی شکل میں تیار کی گئی ہیں تاکہ لوگوں کو سیمی کنڈکٹرز کے ساتھ روزمرہ زندگی میں قریب تر کیا جا سکے۔ کمپنی نے 2013 میں دنیا کا پہلا ایچ بی ایم سیمی کنڈکٹر بنایا تھا، اور اب یہ امریکی کمپنی این ویڈیا کو سیمی کنڈکٹر فراہم کرتی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں