ایف آئی اے اختیارات میں اضافہ، مسافروں کی مزید جانچ لازمی

ایف آئی اے کے اختیارات میں اضافہ، مسافروں کی مزید جانچ لازمی، سفر کی معقول وجہ اور ثبوت فراہم نہ کرنے پر آف لوڈنگ کا خطرہ۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) حکومت نے بیرون ملک جانے والے پاکستانی مسافروں کی جانچ پڑتال کے لیے ایف آئی اے کے امیگریشن اختیارات میں اضافہ کر دیا ہے۔

وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ ویزا ہونے کے باوجود مسافروں کو امیگریشن حکام کو اپنے سفر کے مقصد اور سفری دستاویزات کے بارے میں مکمل تفصیلات فراہم کرنا ہوں گی۔ اگر مسافر معقول وجہ یا ضروری ثبوت پیش کرنے میں ناکام رہے تو انہیں سفر سے روکا جا سکتا ہے۔

وزارت نے بتایا کہ بعض افراد سینیگال کے ویزے کے ذریعے غیر قانونی طور پر یورپ جانے کی کوشش کرتے ہیں، اس لیے سخت سکریننگ کی جائے گی۔ اس میں ریٹرن ٹکٹ، ہوٹل بکنگ، اور بینک اکاؤنٹس کی جانچ شامل ہوگی۔

حکام کے مطابق یہ اقدامات قانونی مسافروں کے تحفظ اور پاکستان کی عالمی ساکھ بہتر بنانے کے لئے کیے جا رہے ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں