چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کا وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سے ملنے سے انکار
وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا نے بتایا کہ ہمیں چیف جسٹس کی طرف سے پیغام ملا کہ وہ ہم سے نہیں مل سکتے۔آئندہ منگل کو ہائیکورٹ اور اڈیالہ جیل کے باہر بھی اکٹھے ہوں گے۔
چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کا وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سے ملنے سے انکار
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وزیر اعلی سہیل خان آفریدی چیف جسٹس سے ملاقات کے لیے گئے تاہم ان کی ملاقات نہ ہو سکی۔وزیر اعلی، علیمہ خان اور وکلا چیف جسٹس کے سیکرٹری کے دفتر سے واپس روانہ ہو گئے۔وزیر اعلی سہیل خان آفریدی نے کہا کہ ہمیں چیف جسٹس کی طرف سے پیغام ملا کہ وہ ہم سے نہیں مل سکتے۔آئندہ منگل کو ہائیکورٹ اور اڈیالہ جیل کے باہر بھی اکٹھے ہوں گے۔
ایڈوکیٹ جنرل خیبرپختونخوا کے مطابق چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سے ملنے سے انکار کردیا۔انہوں نے بتایا کہ چیف جسٹس کسی سے ملاقات نہیں کر رہے ، چیف جسٹس نے نہ ایڈوکیٹ جنرل نہ کسی وکیل سے ملاقات کی۔
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی اسلام آباد ہائی کورٹ پہنچے تھے تاکہ وہ عمران خان سے جیل میں ملاقات کے لئے چیف جسٹس اسلام آبادہائیکورٹ سے ملاقات کر کے ججز کے فیصلے پر عمل درآمد کے لئے دباوٴ ڈالنے کی درخواست کریں۔ علیمہ خان، ایڈوکیٹ جنرل خیبر پختونخوا اور علی بخاری بھی چیف جسٹس کے سیکرٹری کے دفتر میں موجود تھے۔














