وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا کا دھرنا ختم، احتجاج کی تیاری

خیبر پختونخوا کے وزیرِ اعلیٰ سہیل آفریدی نے دس گھنٹے طویل دھرنا ختم کرنے کا فیصلہ کیا اور احتجاج کی تیاری کی ہدایت دی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

راولپنڈی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) خیبر پختونخوا کے وزیرِ اعلیٰ سہیل آفریدی نے دس گھنٹے طویل دھرنا ختم کرنے کا اعلان کیا۔ علامہ ناصر عباس کی آمد پر مشاورت کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا کہ نمازِ فجر کے فوراً بعد دھرنا ختم کر دیا جائے گا۔

مشاورتی اجلاس میں علامہ ناصر عباس، محمود خان اچکزئی، سہیل آفریدی، مینا خان، شاہد خٹک اور مشال یوسفزئی نے شرکت کی۔ اجلاس میں طے پایا کہ منگل کو دوبارہ احتجاج کے لئے کارکنوں کو کال دی جائے گی اور ہائی کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست دائر کی جائے گی۔

اجلاس کے بعد محمود خان اچکزئی اور علامہ ناصر عباس دھرنے کے مقام سے روانہ ہو گئے جبکہ وزیرِ اعلیٰ سہیل آفریدی سرد موسم میں سڑک کنارے آگ کے پاس بیٹھے رہے۔ انہوں نے آئینی اور قانونی راستوں کو اختیار کرنے کے باوجود لیڈر سے ملاقات نہ ہونے پر افسوس کا اظہار کیا۔

وزیرِ اعلیٰ نے کہا کہ عدالتوں کے احکامات پر عمل درآمد نہ ہونے کی صورت میں ملک میں جنگل کا قانون ہوگا اور ہر کوئی اپنے طور پر انصاف کرے گا، جس سے ملک کا بڑا نقصان ہوگا۔

دیگر متعلقہ خبریں