ربیکا خان کی مایوں کی تقریب کی تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہوئی ہیں۔
لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) مشہور ٹک ٹاکر اور کامیڈین کاشف خان کی بیٹی ربیکا خان کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہوگیا ہے۔ 25 نومبر کو ربیکا کی مایوں کی تقریب ہوئی، جس میں خاندان کے افراد نے شرکت کی اور دلہن کو ابٹن لگایا۔
ربیکا خان نے مایوں کی تقریب کے لیے زرد رنگ کی ساڑھی اور چوڑیاں پہنی تھیں۔ اس موقع پر ربیکا خوش نظر آئیں اور ان کی تصاویر اور ویڈیوز انٹرنیٹ پر وائرل ہوگئیں۔
ربیکا کی منگنی، نکاح اور دیگر شادی کی تقریبات بھی پہلے منعقد ہوچکی ہیں، جن میں دعائے خیر کی تقریب بھی شامل تھی۔















