شاہد خاقان عباسی کی آئی ایم ایف رپورٹ پر حکومت اور عدلیہ پر تنقید

شاہد خاقان عباسی کا حکومت پر آئی ایم ایف رپورٹ چھپانے کا الزام، گورننس اور کرپشن کنٹرول میں ناکامی پر تنقید۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز)

عوام پاکستان پارٹی کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ حکومت گورننس اور کرپشن کنٹرول میں ناکام ہو چکی ہے، آئی ایم ایف رپورٹ میں عدلیہ پر بھی سوالات اٹھائے گئے ہیں اور حکومت نے اس رپورٹ کو عوام سے چھپایا ہے۔

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے وفاقی دارالحکومت میں پارٹی رہنما مفتاح اسماعیل کے ساتھ پریس کانفرنس میں کہا کہ ملک کی معاشی صورتحال اور کرپشن کے حوالے سے آئی ایم ایف نے رپورٹ شائع کی ہے، جس میں ان باتوں کا ذکر کیا گیا ہے جو ملک کی معیشت پر اثر انداز ہو رہی ہیں۔

عباسی نے کہا کہ آئی ایم ایف رپورٹ میں کوئی نئی باتیں نہیں تھیں۔ حکومت گورننس کو بہتر نہیں کر سکی نہ ہی کرپشن کو کنٹرول کر سکی۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ حکومت نے کیوں عوام سے یہ رپورٹ چھپائی؟ ملک میں بےروزگاری تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہے۔

آئی ایم ایف رپورٹ میں خاص طور پر رول آف لا کی بات کی گئی ہے۔ عدلیہ کی پرفارمنس پر سوالات اٹھائے گئے ہیں۔ عباسی نے کہا کہ حکومت ان خرابیوں کو دور کرنے سے قاصر ہے۔

سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کہہ رہا ہے کہ احتساب کا نظام ناکام ہے اور معیشت کی ترقی کے لیے ریفارمز ضروری ہیں۔ پاکستان میں ڈائیلاگ کے سوا کوئی حل نہیں ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں