عالمی قیمتوں میں کمی کے باوجود پاکستان میں پیٹرولیم لیوی برقرار

عالمی قیمتوں میں کمی کے باوجود پاکستان میں پیٹرولیم لیوی برقرار، 66 ارب روپے وصولی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) عالمی سطح پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے باوجود پاکستان میں پیٹرولیم لیوی میں کوئی کمی نہیں کی گئی ہے۔ پیٹرول اور ڈیزل پر بالترتیب 8 اور 7 روپے فی لیٹر لیوی عائد کی گئی ہے، جس سے صارفین پر اضافی بوجھ پڑ رہا ہے۔

پیٹرولیم ڈویژن نے سینیٹ کو بتایا کہ 16 اپریل 2025 کو حکومت نے سڑکوں کی تعمیر کے لیے پیٹرولیم مصنوعات پر لیوی عائد کی تھی۔ اس لیوی کے ذریعے 30 ستمبر 2025 تک صارفین سے 66 ارب 13 کروڑ روپے وصول کیے گئے ہیں۔

پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق اضافی لیوی کے ذریعے حکومت کا ہدف 200 ارب روپے اکٹھا کرنا ہے، تاہم اس فنڈ کے اخراجات یا منصوبوں کا اختیار پیٹرولیم ڈویژن کے پاس نہیں ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں