روسٹیک نے جدید خودکش ڈرون کی پیداروار شروع کر دی، جو نیٹو اہداف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
ماسکو: (رائیٹ ناوٴ نیوز) روس کی دفاعی کارپوریشن روسٹیک نے نیا خودکش ڈرون تیار کر کے اس کی پیداروار شروع کر دی ہے۔ کارپوریشن کے سی ای او سرگئی چیمی زوف نے بتایا کہ یہ جدید لوئٹرنگ بارود نیٹو کے ہاؤٹزرز، ایچ آئی ایم اے آر ایس لانچرز اور دیگر اہداف کو نشانہ بنانے کے لیے تیار کیا گیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ نئے ڈرون کا ڈیزائن گزشتہ سال مکمل ہوا تھا اور اب یہ جنگی محاذوں پر استعمال ہو رہا ہے۔ یہ ڈرون درجنوں کلومیٹر تک پرواز کر سکتا ہے اور اس کے وارہیڈ کا وزن کئی کلوگرام ہے، جو نیٹو کے مختلف اہم فوجی اہداف کو سو فیصد درستگی کے ساتھ نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
سرگئی چیمی زوف نے یہ بھی بتایا کہ روسٹیک جاسوسی یو اے ویز کی بنیاد پر حملہ آور ڈرونز بھی تیار کر رہی ہے۔















