آئی ایم ایف کی نیشنل ٹیرف پالیسی پر عملدرآمد کی ہدایت

آئی ایم ایف نے نیشنل ٹیرف پالیسی 2025-30 پر عملدرآمد یقینی بنانے کی تاکید کی ہے، اور نیشنل ٹیرف کمیشن کی تکنیکی صلاحیت کو مضبوط بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) آئی ایم ایف نے نیشنل ٹیرف پالیسی 2025-30 پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کی ہدایت دی ہے۔ ادارے نے ٹیرف نظام کو سادہ بنانے کی اصلاحات جاری رکھنے پر زور دیا ہے۔

آئی ایم ایف کی رپورٹ کے مطابق نیشنل ٹیرف کمیشن کو بیرونی مشیروں پر انحصار کم کرنے اور لابنگ گروپوں کے اثر و رسوخ کو محدود کرنے کی ضرورت ہے۔ اس مقصد کے لیے کمیشن کی تکنیکی صلاحیت کو مضبوط بنانا ضروری ہے۔

ادارے نے کہا ہے کہ نیشنل ٹیرف کمیشن کی ساکھ کو مضبوط بنایا جائے اور بیرونی اثر و رسوخ کو کم کیا جائے۔ ساتھ ہی رینٹ سیکنگ کے رجحانات کو کم کرنے اور شفافیت میں اضافہ کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے۔

آئی ایم ایف نے کہا ہے کہ کسٹم کے نفاذ کا کمزور نظام ٹیرف اصلاحات کے اثرات کو کمزور کر رہا ہے۔ اس کے تحت سیکشن 18 اے ففتھ سیڈول کو ختم کرنے اور کسٹمز ایکٹ کے سیکشن 19 کے تحت چھوٹ کے استعمال کو محدود کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

رپورٹ میں ٹیرف اسٹرکچر کو یقینی بنانے کے لیے صوابدیدی ٹیکس چھوٹ کو کم کرنے کی ہدایت بھی شامل ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں