بلوچستان میں زعفران کی کامیاب کاشت سے زرعی ترقی کی امید

بلوچستان میں زعفران کی کامیاب کاشت نے زرعی ترقی کی نئی راہیں کھول دی ہیں، جو کم پانی میں زیادہ منافع فراہم کرتی ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

کوئٹہ: (رائیٹ ناوٴ نیوز) بلوچستان کی خشک سرزمین پر زعفران کی فصل نے زرعی ترقی کے نئے دروازے کھول دیے ہیں، جو کم پانی میں زیادہ منافع فراہم کرتی ہے۔ یہ زعفران کی کامیاب کاشت صوبے کے کسانوں کے لیے خوشحالی کا باعث بن رہی ہے۔

کوئٹہ کی زرخیز زمینوں پر زعفران کی کاشت نے علاقے میں زرعی ترقی کی نئی راہیں متعارف کرائی ہیں۔ صوبے میں پانی کی قلت اور بارشوں کی کمی کی وجہ سے کسان اس فصل کی جانب متوجہ ہو رہے ہیں، کیونکہ یہ کم پانی اور زیادہ آمدن کا ذریعہ بن رہی ہے۔

ماہرین کے مطابق زعفران کی عالمی مارکیٹ میں فی کلو کی قیمت 8 سے 10 لاکھ روپے تک ہے، جو بلوچستان کے کسانوں کے لیے غیر معمولی معاشی بہتری کی امید کا باعث بن چکی ہے۔ کوئٹہ، پشین، مستونگ، منگوچر، قلعہ سیف اللہ اور سنجاوی کی معتدل آب و ہوا زعفران کی کاشت کے لیے موزوں ہے۔

حکومتی سطح پر زعفران کی کاشت کے لیے مقامی کسانوں کی سرپرستی کی جائے تو یہ کم پانی استعمال ہونے کی وجہ سے خطے کی مجموعی زرعی معیشت کے لیے بھی فائدہ مند ثابت ہو سکتی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں