شمالی شہروں میں سیمنٹ کی قیمتوں میں اضافہ، جنوبی شہروں میں معمولی کمی۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ملک بھر میں سیمنٹ کی قیمتوں میں معمولی اضافہ دیکھا گیا ہے۔ قومی ادارہ برائے شماریات کے مطابق 20 نومبر تک شمالی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط قیمت 1365 روپے رہی، جو کہ پچھلے ہفتے کے مقابلے میں 0.22 فیصد زیادہ تھی۔ اس سے قبل فی بوری کی اوسط قیمت 1362 روپے تھی۔
جنوبی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط قیمت 1440 روپے رہی، جو کہ پچھلےہفتے کے مقابلے میں 0.09 فیصد کم ہو ہو کے یہ قیمت 1441 روپے تھی۔
گزشتہ ہفتے اسلام آباد میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط قیمت 1367 روپے، راولپنڈی میں 1355، لاہور میں 1410 اور کراچی میں 1373 روپے رہی۔ خضدار میں یہ قیمت 1443 روپے ریکارڈ کی گئی۔
سیمنٹ کی مقامی فروخت اور ایکسپورٹ میں بھی اضافہ دیکھا گیا ہے۔















