نائیجیریا میں کیتھولک سکول سے 303 بچے اور 12 اساتذہ اغوا

نائیجیریا کے وسطی علاقے میں کیتھولک سکول سے 303 بچے اور 12 اساتذہ اغوا، حکومت نے سکیورٹی اقدامات مزید سخت کر دیے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

ابوجا: (رائیٹ ناوٴ نیوز) نائیجیریا کے وسطی علاقے کے کیتھولک سکول سینٹ میری سے مسلح افراد نے 303 بچے اور 12 اساتذہ اغوا کر لیے ہیں۔

نائیجیریا کی کرسچن ایسوسی ایشن نے بتایا کہ نائجر ریاست کے پاپیری میں اغوا کی واردات کے بعد بچوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے۔

یہ اغوا اس وقت ہوا جب علاقے میں مسلح گروہوں کے حملوں میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے اور یہ واقعہ 2014 کے چیبوک اجتماعی اغوا سے بھی زیادہ ہے جس میں 276 افراد نشانہ بنے تھے۔

مقامی پولیس کے مطابق مسلح افراد نے سکول پر حملہ کیا، اور سکیورٹی ادارے اغوا شدہ بچوں کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن جاری رکھے ہوئے ہیں۔

نائیجیریا کی حکومت نے 50 وفاقی کالجوں کو بند کرنے کا حکم دیا ہے، جب کہ کچھ ریاستوں میں سرکاری سکول بھی بند کیے گئے ہیں۔

اس ہفتے نائیجیریا میں یہ تیسرا اجتماعی اغوا ہے، پہلے کیبی ریاست کے بورڈنگ سکول سے 25 لڑکیوں اور کوارا ریاست میں 38 عبادت گزاروں کو اغوا کیا گیا۔

دیگر متعلقہ خبریں