2025 میں جاپان سب سے زیادہ قرضدار ملک ہوگا جبکہ سنگاپور، اریٹریا اور یونان بھی فہرست میں شامل ہیں۔
نیو یارک: (رائیٹ ناوٴ نیوز) 2025 کے سب سے زیادہ قرضدار ممالک کی فہرست جاری کر دی گئی ہے۔ یہ فہرست ممالک کے مجموعی قومی قرض اور جی ڈی پی کے تناسب کی بنیاد پر تیار کی گئی ہے۔
فہرست میں جاپان 242 فیصد قرض کے تناسب کے ساتھ سرِ فہرست ہے جبکہ سنگاپور کا قرض 173 فیصد، اور اریٹریا کا قرض 210 فیصد ہوگا۔ یونان کا قرض 149 اور اٹلی کا 138 فیصد رہنے کی توقع ہے۔
سوڈان کا قرض 128 فیصد، بحرین کا 131 فیصد، اور مالدیپ کا 125 فیصد ہوگا۔ امریکا کا قرض بوجھ 124 فیصد تک پہنچ سکتا ہے جبکہ فرانس کا قرض 116 فیصد ہوگا، جو دَہائی کے آخر تک 120 فیصد تک پہنچنے کی امید ہے۔















