پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس 400 پوائنٹس بڑھ گیا، ڈالر کی قیمت میں کمی۔
کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز ہوا اور انڈیکس ایک لاکھ 63 ہزار کی سطح پر پہنچ گیا جبکہ ڈالر کی قیمت میں بھی کمی آئی ہے۔
کاروباری ہفتے کے آخری روز اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان دیکھا گیا، جس کے نتیجے میں 100 انڈیکس میں 400 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور یہ ایک لاکھ 63 ہزار 357 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔
گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر انڈیکس ایک لاکھ 62 ہزار 936 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں بھی کمی آئی، ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 5 پیسے سستا ہوکر 280 روپے 60 پیسے کا ہوگیا۔















