عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتیں برقرار

عالمی و مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں استحکام رہا جبکہ چاندی کی قیمت میں کمی دیکھنے میں آئی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) عالمی اور مقامی مارکیٹ میں آج سونے کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔

آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق، مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونا 4 لاکھ 26 ہزار 562 روپے جبکہ 10 گرام سونا 3 لاکھ 65 ہزار 708 روپے پر مستحکم رہا۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 4 ہزار 42 ڈالر کی سطح پر قائم رہی۔

دوسری طرف، فی تولہ چاندی کی قیمت میں 107 روپے کی کمی ہوئی اور یہ 5 ہزار 222 روپے پر آ گئی۔

دیگر متعلقہ خبریں