کینیڈا نے خالصتان ریفرنڈم کی باضابطہ اجازت دے دی

کینیڈا نے خالصتان ریفرنڈم کی باضابطہ اجازت دے دی، 23 نومبر کو اوٹاوا میں انعقاد ہوگا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

اوٹاوا: (رائیٹ ناوٴ نیوز) سکھ فار جسٹس کے رہنما گرپتونت سنگھ نے اعلان کیا ہے کہ کینیڈا نے خالصتان ریفرنڈم کی باضابطہ اجازت دے دی ہے۔ سنگھ نے بتایا کہ حکومت کی اجازت کے مطابق 23 نومبر کو بلنگز اسٹیٹ، اوٹاوا میں خالصتان ریفرنڈم کا انعقاد ہوگا۔

گرپتونت سنگھ نے کہا کہ یہ حکومتی اجازت کینیڈا کی آزادیٔ اظہار اور جمہوری عمل کے عزم کی تصدیق کرتی ہے، اور یہ ریفرنڈم گولی کے مقابلے میں ووٹ کے ذریعے پُرامن جدوجہد کی علامت ہے۔

انہوں نے سکھ برادری سے اپیل کی کہ وہ پنجاب کو بھارتی قبضے سے آزاد کرانے کے لیے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کریں۔

کینیڈا کے خالصتان تحریک کے حق میں مؤقف نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی داخلی اور خارجی ناکامیوں کو عالمی سطح پر مزید واضح کر دیا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں