کیا ڈاکو نے معصوم بچی کی وجہ سے ڈکیتی ترک کی؛ وائرل ویڈیو نے نئی بحث چھیڑ دی؟

تحقیقات سے پتہ چلا کہ ڈاکو کی ڈکیتی ترک کرنے کی ویڈیو حقیقی نہیں بلکہ ایک ڈرامائی اسکرپٹ ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے، جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ایک ڈاکو نے معصوم بچی کے ردعمل سے متاثر ہو کر ڈکیتی ترک کی اور لوٹی ہوئی رقم واپس کر کے چلا گیا۔ تاہم، تحقیقات سے یہ واضح ہوا ہے کہ یہ ویڈیو حقیقی نہیں بلکہ ایک ڈرامائی اسکرپٹ ہے۔

ریورس سرچ اور فیکٹ چیکنگ سے معلوم ہوا ہے کہ ویڈیو مواد تخلیق کرنے والوں نے اسے سوشل میڈیا پر زیادہ ریچ اور انگیجمنٹ کے لیے بنایا ہے۔ یہ ویڈیو ایک فیس بک پیج سے لی گئی ہے جہاں اسی نوعیت کی اسکرپٹڈ ویڈیوز باقاعدگی سے اپ لوڈ کی جاتی ہیں۔

ویڈیو کے مناظر، اداکاروں کے ردعمل اور کیمرہ اینگل واضح طور پر ظاہر کرتے ہیں کہ یہ منصوبہ بند ڈرامہ ہے۔ کسی مستند خبر رساں ادارے یا پولیس ریکارڈ میں اس ڈکیتی کی تصدیق نہیں ہوئی۔

یہ ویڈیو محض جذبات کو ابھارنے والا ڈرامائی مواد ہے، سوشل میڈیا صارفین کو اس نوعیت کی ویڈیوز کو بغیر تحقیق شیئر کرنے سے گریز کرنا چاہیے۔

دیگر متعلقہ خبریں