مدینہ میں بھارتی زائرین کی بس، آئل ٹینکر حادثہ میں 42افراد ہلاک

مدینہ میں آئل ٹینکر سے تصادم کے باعث بھارتی زائرین کی بس میں 42 افراد جاں بحق۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

مدینہ: (رائیٹ ناوٴ نیوز) سعودی عرب میں بھارت سے عمرہ کے لیے آنے والے زائرین کی بس آئل ٹینکر سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں 42 افراد جاں بحق ہوگئے۔

یہ حادثہ پیر کی صبح پیش آیا جب زائرین کی بس مکہ سے مدینہ منورہ جا رہی تھی اور آئل ٹینکر سے تصادم کے بعد دونوں گاڑیوں میں آگ بھڑک اٹھی۔

بس میں 42 سے 45 افراد سوار تھے، جن کا تعلق بھارتی ریاست تلنگانہ کے شہر حیدرآباد سے تھا۔ ان میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے۔

سعودی حکام امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں جبکہ بھارتی سیاستدان اسد الدین اویسی نے کہا ہے کہ ان کی اطلاعات کے مطابق حادثے میں 41 افراد جاں بحق ہوئے ہیں، تاہم سعودی حکام کی طرف سے ہلاکتوں کی تعداد کی تصدیق نہیں ہوئی۔

دیگر متعلقہ خبریں