عدالتوں کی منتقلی، جسٹس امین الدین کی آئینی عدالت محسن اختر کیانی کے سابقہ کورٹ روم میں قائم

اسلام آباد ہائی کورٹ میں عدالتوں کی منتقلی اور آئینی عدالت کے دو مزید ججز کی حلف برداری۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) اسلام آباد ہائی کورٹ بلڈنگ میں آئینی عدالت کے کورٹ رومز کی منتقلی کا عمل جاری ہے، جس کے تحت چیف جسٹس سرفراز ڈوگر بدستور کورٹ ون میں سماعت کریں گے جبکہ چیف جسٹس آئینی عدالت جسٹس امین الدین خان کورٹ ٹو میں بیٹھیں گے۔ عدالتوں کی منتقلی کے باعث دو ججز کی سماعت کی کازلسٹ منسوخ کر دی گئی ہے، جن میں جسٹس محمد آصف اور جسٹس خادم حسین سومرو شامل ہیں۔

کورٹ ٹو سے جسٹس محسن اختر کیانی کی عدالت جسٹس میاں گل اورنگزیب کی عدالت میں منتقل  کردی گئی ہے۔آئینی عدالت کے جج جسٹس عامر فاروق ، جسٹس حسن اظہر رضوی تھرڈ فلور پر بیٹھیں گے۔اسلام آباد ہائی کے جسٹس محمد آصف اور جسٹس خادم حسین سومرو کی عدالتیں بھی تھرڈ فلور پر قائم کی گئی ہیں۔

 

اس کے علاوہ، وفاقی آئینی عدالت کے دو مزید ججز جسٹس روزی خان اور جسٹس ارشد حسین شاہ نے حلف اٹھا لیا ہے۔ چیف جسٹس امین الدین خان نے ان سے حلف لیا۔ تقریب حلف برداری اسلام آباد ہائی کورٹ کے کانفرنس روم میں منعقد ہوئی۔ اس تقریب میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر، جسٹس ارباب محمد طاہر کے علاوہ دیگر معزز ججز بھی شریک تھے۔

دیگر متعلقہ خبریں