چین میں تاریخ کی سب سے بڑی سونے کی کان دریافت

چین نے لیاؤننگ صوبے میں 1,444.49 ٹن سونے کی کان دریافت کی، جو ملکی تاریخ کی سب سے بڑی دریافت ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

بیجنگ: (رائیٹ ناوٴ نیوز) چین نے اپنی تاریخ کی سب سے بڑی سونے کی کان دریافت کرنے کا اعلان کیا ہے، جسے 1949 سے اب تک کی سب سے بڑی کامیابی کہا جا رہا ہے۔

چین کی وزارتِ قدرتی وسائل نے اعلان کیا کہ شمال مشرقی صوبے لیاؤننگ کے علاقے لیاؤ ڈونگ میں ہزار ٹن سے زائد سونے کے ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔ یہ کان 1,444.49 ٹن سونے کا حامل ہے اور اس کی معاشی فزیبلٹی رپورٹ منظور ہو چکی ہے۔

عالمی منڈی کے موجودہ نرخوں کے مطابق، اس ذخیرے کی مالیت 166 ارب یورو سے زائد ہے۔ سونے کی قیمتوں میں رواں سال 50 فیصد سے زائد اضافہ ہوا ہے، جس کی وجہ امریکی ڈالر کو درپیش چیلنجز ہیں۔

یہ منصوبہ لیاؤننگ جیولوجیکل اینڈ مائننگ گروپ نے صرف 15 ماہ میں مکمل کیا، جس میں ایک ہزار ماہرین نے حصہ لیا۔

دیگر متعلقہ خبریں