اسلام آباد میں گاڑیوں کے لیے ایم ٹیگ کی شرط کی وضاحت، موٹر وے ایم ٹیگ قابل قبول ہوگا۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) اسلام آباد کے ایکسائز آفس نے ہر گاڑی کے لیے ایم ٹیگ کی شرط کی وضاحت جاری کی ہے۔ موٹر وے ایم ٹیگ لگی گاڑیوں کو دوبارہ اسٹیکر کی ضرورت نہیں ہوگی۔
ڈائریکٹر ایکسائز اسلام آباد بلال اعظم نے بتایا کہ اسلام آباد میں داخلے کے لیے موٹر وے ایم ٹیگ بھی قابل قبول ہوگا، جس گاڑی پر موٹر وے کا ایم ٹیگ لگا ہو اسے نیا اسٹیکر لینے کی ضرورت نہیں ہوگی۔
اٹھارہ نومبر سے آٹھ سے دس مقامات پر گاڑیوں کو ایم ٹیگ لگائے جائیں گے۔ ایکسائز دفتر پہلے سے ہی ایم ٹیگ جاری کر رہا ہے۔














