صدر زرداری نے آرمی، ایئر فورس اور نیوی کے ترمیمی بلز 2025 کی منظوری دے دی، جو آئین کا حصہ بن گئے ہیں۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے پاکستان آرمی (ترمیمی) بل 2025، پاکستان ایئر فورس (ترمیمی) بل 2025 اور پاکستان نیوی (ترمیمی) بل 2025 کی منظوری دے دی ہے۔ ایوانِ صدر کے مطابق، منظوری وزیرِ اعظم کی ایڈوائس پر دی گئی۔
سرکاری دستاویز کے مطابق، پاکستان آرمی (ترمیمی) بل 2025 کی منظوری پیرا 5 میں دی گئی ہدایات کے تحت دی گئی۔ اس کے ساتھ ہی ایئر فورس اور نیوی سے متعلق ترمیمی بلز بھی آئینی طریقہ کار مکمل ہونے کے بعد منظور کر لیے گئے۔
قانونی ماہرین کے مطابق، ان بلز کی منظوری کے بعد تینوں ترمیمی قوانین آئینِ اسلامی جمہوریہ پاکستان کا حصہ بن گئے ہیں۔ وزارتِ قانون کا کہنا ہے کہ ترمیمات کا نفاذ متعلقہ نوٹیفکیشنز کے بعد ہوگا۔
واضح رہے کہ یہ ترمیمی بلز پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں سے منظوری کے بعد صدرِ مملکت کو بھیجے گئے تھے، جہاں آج ان کی حتمی منظوری دے دی گئی۔














